Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال اردو کتابیں نہ چھاپنے کا فیصلہ، طلبہ کو پرانی کتابوں سے کام چلانے کی ہدایت

    الٰہ آباد -------اترپریش بورڈ کے نصاب میں شامل گیارہویں اور بارہویں کلاس میں پڑھائی جانیوالی اردو کی کتابوں کو اس سال نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو پی بورڈ نے اردو کے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ پرانی کتابوں سے اپنی پڑھائی مکمل کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ تعلیمی سیشن میں اردو مضمون کے ساتھ ہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلبہ اور طالبات نے بورڈ کا امتحان دیا تھا۔ اس سلسلہ میں یوپی بورڈ نے ایک اعلان بھی جاری کیا ہے۔ یو پی بورڈ نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ گیارہویںو بارہویں درجے میں پڑھائی جانے والی اردو کتابیں بازار میں دستیاب نہیں ، جس کی وجہ سے پرانی کتابوں کے مطابق ہی امتحانات منعقد کرائے جائیں گے۔ اردو کتابوں کو چھاپنے کا ٹھیکہ بھی ہمیشہ بورڈ کی طرف سے ہی جاری کیا جاتا ہے ، لیکن اس مرتبہ یو پی بورڈ نے اردو کی کتابیں چھاپنے کی ذمہ داری کسی بھی ادارے کو نہیں دی ۔ بورڈ نے اس سال اردو کتابیں کیوں نہیں چھپوائیں وہ اس سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں۔یو پی بورڈ کے ذمہ داران کا صرف اتنا کہنا ہے کہ کچھ ناگزیر وجوہ کی بنا پر اس مرتبہ اردو کی کتابیں نہیں چھاپی جا سکیں۔یو پی بورڈ نے اردو کتابوں کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کافی تاخیر سے کیا ہے۔

شیئر: