Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب پراویڈنٹ فنڈ کی رقم خود بخودٹرانسفر ہوجائیگی نئے اکاؤنٹ میں

نئی دہلی۔۔۔۔۔ ملازم پراویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او) نے پی ایف اکاؤنٹ ٹرانسفر کے عمل کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب ملازمت تبدیل ہونے پر آسانی کے ساتھ آپ کا خود بخود پی ایف اکاؤنٹ ٹرانسفر ہو جائے گا۔ ریٹائرمنٹ فنڈ باڈی ای پی ایف او کے ممبران کو اب ملازمت بدلنے پر فارم 13 کے ذریعے الگ سے ای پی ایف ٹرانسفر دعوے کی ضرورت نہیں ۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اب نئے آجر کے پاس جوائننگ کے دوران ہی ملازم نئے جوائنٹ ایف-11 فارم میں اپنے پرانے ای پی ایف کھاتے کی معلومات دے سکتے ہیں۔معلومات کے  مطابق آپ ایف-11 میں ای پی ایف اکاؤنٹ کی تفصیلات دےدیں تو ای پی ایف او آپ کے فنڈ کو خود بخود نئے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دے گا۔جنلوگوں کی یو این اور آدھار تفصیلات ای پی ایف او کے ڈاٹا بیس میں موجود ہیں وہ فارم 11 کی درخواست جیسے ہی دیں گےویسے ہی آٹو ٹرانسفر کا عمل شروع ہو جائے گا اوران کے پی ایف اکاؤنٹ کی رقم نئے پی ایف اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی۔اگر ایس ایم ایس ملنے کے 10 دن کے اندر آٹو ٹرانسفر روکنے کی درخواست نہیں کرتا ہےتو اسکے موجودہ آجرکی جانب سے نئے پی ایف اکاؤنٹ میں کنٹری بیوشن جمع کرا نے کے بعد آٹو ٹرانسفر کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

شیئر: