جدہ .... چاچا عثمان الزہرانی نے برین ہیمرج کے باعث جسم کے بیشتر حصوں پر فالج پڑجانے کے باوجود 87واں یوم الوطنی اپنے انداز سے منایا۔ عثمان الزہرانی نے اپنے بیٹوں سے خواہش ظاہر کی کہ وہ اسے سعودی عرب کا پرچم پہنا دیں۔ چاچا عثمان کی صرف زبان ، ہونٹ اور آنکھیں موثر ہیں۔ انکے جسم کے دیگر تمام اعضاءفالج کی وجہ سے معطل ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹوں سے فرمائش کرکے اپنے گلے میں سعودی عرب کاسبز لوگو بھی ڈلوایا ۔