Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئورکشکوں نے ڈھابوں سے ہٹوائے چکن اور مٹن کی ڈشیں

نوئیڈا۔۔۔۔گئورکشا ہندو دل نے تہوار کے موقع پر گوشت کی دکانیں بند کرانے کی مہم تیز کردی۔کئی ڈھابوں سے چکن اور مٹن کی ڈشیں ہٹوادیں اور دھمکی دی کہ اگر گوشت کی ڈشیں پائی گئیں تو انجام برا ہوگا۔پولیس نے ہندو تنظیموں کوانتباہ کیا ہے کہ وہ قانون ہاتھ میں نہ لیں ۔ گئو رکشا ہندودل نے 3دن قبل گوشت کی دکانوں کو تہوار کے دوران بند رکھنے کا حکم نافد کرنے کا مطالبہ ڈی ایم سے کیا تھا۔ اس کے ساتھ خبردار کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ خود دکانوں کو بند کرائیں گے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے گزشتہ دنوں سے ضلع میں دفعہ 144نافذ کردیا۔گئورکشا ہند ودل کے صدر ویدنا گر گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں اپنے کارندوں کے ساتھ پہنچ کر ڈھابوں سے مٹن اور چکن کو ہٹوادیا۔ایس پی دیہات نے کہا کہ گئو رکشکوں کی غیر قانونی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیںگی۔ اگر کوئی بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگا تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: