Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور بابا زیادتی کے الزام میں گرفتار

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے الور کی پولیس نے عدالت کے حکم پر بلاسپور (چھتیس گڑھ) کی ایک قانون کی طالبہ کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں 70سالہ شلیندر پر پننا چاریہ پھلاہاری بابا کوگرفتارکرلیا۔اراولی تھانہ انچار ایچ آر مین ا نے بتایا کہ پھلاہاری بابا کو الور کے پرائیویٹ اسپتال سے گرفتار کرنے کے بعد ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پروین کمار کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے 14دن کیلئے ریمانڈ پر دیدیا۔ عدالت میں پیشی کے وقت لوگوں کی بھیڑدیکھ کر سیکیورٹی فورسز تعینات کردی گئی ۔21سالہ متاثرہ لڑکی نے پھلاہاری بابا کے خلاف زیادتی کی شکایت اراولی تھانہ میں کی تھی۔ پولیس نے بابا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر: