Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے قتل پر سعودی کا سر قلم

قنفذہ.... سعودی عرب کے مقامی حکام نے ہموطن کو کار سے روند کو ہلاک کرنے والے سعودی شہری کا قنفذہ میں سر قلم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری احمد الشریف نے اپنے ہموطن عبید بن محمد العیافی کو کار سے روند کر ہلاک کردیا تھا۔ واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے تلاش کرکے اسے عدالت میں پیش کردیا تھا جس نے جان کے بدلے جان کے اسلامی قانون کے تحت اسے موت کی سزا سنا دی تھی۔ مقتول کے وارث نابالغ تھے ۔ انہوں نے سن بلوغت پر پہنچنے پر دیگر وارثوں کی آواز میں آواز ملا کر قصاص کا حتمی فیصلہ سنایا تو اسے اتوار کو قنفذہ میں نافذ کردیا گیا۔ 
 

شیئر: