Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے پر کارکن کو 50 فیصد زر اعانت ملے گا، گوسی

جدہ.... جنرل  آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس (گوسی) نے واضح کیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونیوالے کارکن کے قیام اور سفر کے اخراجات برداشت کئے جائیں گے۔ کارکن کو 50 فیصد زراعانت ملے گا۔ یہ اس صورت میں ملے گا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں یہ واضح کردیا گیا ہو کہ کارکن ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوا ہے اور اسے اپنی یومیہ زندگی کے امور نمٹانے کیلئے معاون درکار ہے۔ زیادہ سے زیادہ 3500 ریال اس مد میں ادا کئے جائیں گے۔ اگر کارکن نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کیا تو ایسی حالت میں اسے مقدمہ کی سماعت کے دوران اپنے قیام اور سفر کے جملہ اخراجات خود برداشت کرنے ہونگے ۔ شکایت تسلیم کئے جانے پر اسے مذکورہ دورانیے کا معاوضہ ادا کردیا جائے گا۔ گوسی نے واضح کیا کہ اگر ڈاکٹروں نے یہ رپورٹ دی کہ زخمی مستقل بنیادوں پر معذور ہوگیا ہے تو ایسی حالت میں اسے اس کے وطن واپس بھجوا دیا جائے گا۔ سفر سے قبل معاوضہ ادا کردیا جائے گا۔ گوسی کا کہنا ہے کہ اگر زخم آنے کے باعث 50 فیصد سے کم درجے کی معذوری پیدا ہوئی ہو تو ایسی حالت میں کارکن کو وہ سعودی ہو یا غیر ملکی جزوی معذوری پر ماہانہ آمدنی کا 60 فیصد ادا کیا جائے گا۔ بشرطیکہ حادثے کے وقت اس کی عمر 40 برس سے زیادہ نہ ہو۔ اگر 40 برس سے زیادہ ہوگی تو ایسی حالت میں معاوضہ کی مقدار ماہانہ آمدنی کے تناسب سے کم کردی جائے گی۔ کارکن کی میت وطن بھجوانا ، تکفین ، غسل اور میت کو سفر کے قابل بنانے پر آنے والے جملہ اخراجات گوسی ادا کرے گا۔ 

شیئر: