Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"فاتح بیٹ" ہندوستانی ٹیم کو منفرد خراج تحسین

اندو:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اس کی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اندور کرکٹ ا سٹیڈیم کے باہر کنکریٹ سے بہت بڑا کرکٹ بیٹ بنایا گیا ہے۔ اس بیٹ کو” فاتح بیٹ“ کا نام دے گیاہے۔بنیادی طور پریہ بیٹ 1971 ءمیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بیرون ملک ٹیسٹ سیریز کی کامیابیوں کی یاد میں بنایا گیا تھا۔ اس پر اس وقت کی ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کا تعارف بھی موجود ہے۔ اس بیٹ کی رونمائی ان دنوں سیریز کے فاتح کپتان اجیت واڈیکر نے کی تھی۔ اب اس کی نئے سرے سے تزئین و آرائش کی گئی ہے ۔ ہند اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہاہے۔ اس میچ میں ہند وستانی ٹیم کی  فتح کے پیش نظر اس بیٹ کے ذریعے خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے ۔
 
 
 
 
 

شیئر: