Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کے سابق کپتان وین رونی میچ کے دوران زخمی

لندن: انگلش کلب ایورٹن کے لئے کھیلنے والے انگلینڈ کے سابق کپتان وین رونی میچ کے دوران زخمی ہو گئے ان کی شکایت کے باوجود ریفری نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران بورنماوتھ کے کپتان سائمن فراننس نے گیند پر کنٹرول کوشش کے دوران مبینہ طور پر رونی کو کہنی ماری جس سے آنکھ کے قریب زخم آیا تاہم خوش قسمتی سے ان کی آنکھ محفوظ رہی۔چہرے پر بہتے حون کے ساتھ رونی ریفری کے پاس گئے اور ان سے شکایت کی لیکن ریفری نے ان کا موقف تسلیم نہیں کیا اور میچ جاری رکھا۔ رونی طبی امداد کے بعد نئی شرٹ اور نیکر پہن کر میچ میں شریک ہوئے تاہم خون پھر بہنے لگا جس پر وہ باہر چلے گئے ۔ ایورٹن نے یہ میچ جیت لیا تھا۔

شیئر: