Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ پاکستان نے میاں عتیق کو پارٹی سے نکال دیا

کراچی... ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی منظور ی میں ن لیگ کو ووٹ دینے پر سینیٹر میاں عتیق کو پارٹی سے نکال دیا ۔بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ سینیٹر میاں عتیق نے اپنی غلطی مان لی ۔ اعتزاز احسن کی ترمیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کارروائی کردی۔ اب دیکھتے ہیں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی اپنے سینیٹرز کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میئر یا ڈپٹی میئر کو اپنے عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔ بلدیاتی ادارے بے اختیارہیں۔ آئندہ6ماہ میں ثابت کرناچاہتے ہیں۔ محدوداختیارات کے باوجودبھی کام کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: