Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'پدوماتی' کا پوسٹر نذر آتش

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم 'پدوماتی' کا پوسٹر نذر آتش کردیاگیا۔میڈیا کے مطابق ہندوستانی راجپوت تنظیم ' کرنی سینا' کے کارکنوں نے پدوماوتی فلم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا اوراس کے پوسٹر نذرآتش کئے۔تنظیم کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سنجے لیلابھنسالی نے وعدہ کیا تھا کہ اس فلم کی ماضی کی اہمیت کو برقرار رکھاجائےگا، تاریخ مسخ نہیں ہوگی۔ فلمساز نے فلم کی ریلیز سے قبل ہندوستان کے دانشوروں اور مورخین کو دکھائے جانے کا وعدہ بھی کیاتھا تاہم ان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی رابطہ تک نہیں کیاگیا۔”کرنی سینا “کا کہنا ہے اگر یہی رویہ رہاتو فلم کو سینما گھر کی زینت بننے نہیں دیاجائےگا۔ واضح رہے کہ تنظیم کی جانب سے فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی توڑپھوڑ کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: