طرابلس.... افریقہ میں امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے داعش کے 17جنگجوﺅں کو ہلاک اور 3گاڑیاں تباہ کردیں۔ حملہ طرابلس کی قومی حکومت کے ماتحت افواج کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے کیاگیا۔سرت شہر سے جنوب مشرق میں 240کلو میٹردور صحراءمیں داعشیوں کی چھاﺅنی پر 6حملے کئے گئے۔