خلیجی ٹرین منصوبہ 3برس کیلئے ملتوی
دمام.... متحدہ عرب امارات کے وزیر تعمیرات ڈاکٹر عبداللہ النعیمی نے بتایا ہے کہ جی سی سی ممالک نے خلیجی ٹرین منصوبہ 2021ءتک 3سال کیلئے ملتوی کردیا۔ مقررہ پروگرام کے مطابق خلیجی ٹرین منصوبہ 2018ءمیں شروع کیا جانا تھا۔ بری مواصلات کی عرب تنظیم کے رکن بندر الجابری نے الحیاة اخبار سے گفتگو میں کہا کہ التوا جی سی سی ممالک کے مفاد میں ہوگا۔