ایراگون موٹو جی پی: مارک مارکوئز جیت گئے
میڈرڈ: اسپین کے موٹر سائیکل ٹریک پر زبرست مقابلہ ہوا۔ اسپینش بائیک رائیڈر مارک مارکوئز نے ایراگون موٹو جی پی کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹاپ کی چاروں پوزیشنز میزبان رائیڈرز کے نام رہیں۔ پرجوش بائیکر کو دیکھ کر تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔ ایراگون موٹو جی پی کے ایونٹ میں دنیا بھر کے رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے۔ خطرناک موڑ کاٹنے کی مہارت اور تیز رفتاری پر مکمل کنٹرول کی وجہ سے میزبان ملک کے مارک مارکوئز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مقررہ لیپس کا فاصلہ42.06.816منٹ صفر میں طے کر کے مارکوئز چیمپیئن بنے۔ انہوں نے سیزن کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہی کے ہم وطن موٹر سائیکلسٹ ڈینی پیڈروسا معمولی فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے اور چوتھے نمبر کی پوزیشن بھی ا سپینش رائیڈر کو ملی۔ میزبان ملک کے رائیڈرز کی زبردست پرفارمنس نے تماشائیوں کے دل جیت لئے۔