Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل کراس ریلی ٹینر فاﺅسٹ نے جیت لی

سیاٹل: امریکی ریاست واشنگٹن میں گلوبل کراس ریلی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ ماہر ڈرائیورز نے طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے ریس لگائی۔واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں ہونے والی اس سنسنی خیز کا ر ریس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ڈرائیوروںنے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ریسنگ ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کئے بغیررہ نہ سکے۔ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض ڈرائیور بہت پیچھے بھی رہ گئے۔ گلوبل کراس ریلی کے اس دلچسپ مقابلے میں اس سال ٹینر فاوسٹ نا می ڈرائیور فاتح قرار پائے۔

شیئر: