بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں وادی کشمیر میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں عالیہ نے وادی کشمیر سے محبت کا اظہار اپنے فینز سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔ عالیہ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران وادی کشمیر کی سیر کی اور وہاں کے خوبصورت مناظر کو اپنے موبائل فون کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر پیش کیا۔عالیہ کی یہ نئی تصویریں کافی مقبول ہورہی ہیں۔عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی فلم ' راضی' کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں موجود ہیں۔ان کی نئی فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔