Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں اسکول بس کے قریب دھماکہ

کوئٹہ ...کوئٹہ میں منگل کی صبح ہنہ روڈ پر اسکول بس کے قریب دھماکے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ بچوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق بس میں 100 بچے سوار تھے۔ دھماکے سے بس کو نقصان پہنچا تاہم بچے محفوظ رہے۔ سڑک کنارے بم نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ متاثرہ اسکول بس میں پاکستان منرلز ڈ یولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین کے بچے سوارتھے۔سیکیورٹی فورسزنے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ روڈ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

شیئر: