خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت،ایک اور تاریخی موڑ
جدہ .... سعودی خواتین کی زندگی میں 11 جنوری2013ء کا دن تاریخی موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار مجلس شوریٰ کیلئے 30خواتین کی تقرری کا فرمان جاری کیاتھا۔ اسکی بدولت شوریٰ کی 20 فیصد نشستیں خواتین کیلئے مختص کردی گئی تھیں۔ چند ماہ بعد ہی دوسرا شاہی فیصلہ آیا جس کے بموجب خواتین کو بلدیاتی کونسلوںکی ممبر شپ کے لئے امیدوار بننے کا حق دیا گیا تھا اور 26ستمبر 2017 ء کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر سعودی خواتین 57مسلم ممالک کے برابر آگئیں جہاں خواتین کو کسی شرط اور پابندی کے بغیر ڈرائیونگ کی اجازت حاصل ہے۔