شاہی فرمان ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا
ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی منظوری کے چند ہی لمحوں بعد شاہی فرمان ٹویٹر پر ٹرینڈ کی حیثیت اختیار کر گیا۔ ٹویٹر پرہیش ٹیگ پر یہ عنوان ’’ خواتین کی ڈرائیونگ کی جنگ شاہ سلمان نے جیت لی‘‘ تھا۔