” ماونٹین بٹوین اس“کیٹ ونسلیٹ کی نئی فلم
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی ہالی وڈ فلم”ماونٹین بیٹوین آس“کا نیا ٹریلر منظرعام پر آگیاہے۔ اس فلم میں اداکارہ کیٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم ایک طیارے کے حادثے کی کہانی ہے جس میں دو زندہ بچ جانےوالے افراد اور ان کی زندگی پر مبنی ایک رومانوی فلم ہے ۔ فلم امریکہ کے مشہور ناول نگار چارلس مارٹن کی کتاب سے ماخوذ ہے۔فلم میں کیٹ کے ساتھ اداکار ادرس البا دکھائی دیں گے۔ یہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے ۔مذکورہ فلم20 ویں سینچری فوکس کے بینر تلے6اکتوبر کو سینما اسکرین پر ریلیز کی جائےگی۔