Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیٹ ونسلیٹ ”صحافی“ بنیں گی

ہالی وڈ اداکار کیٹ ونسلیٹ صحافی بننے جارہی ہیں ۔وہ نئی ہالی وڈ فلم میںفوٹوجرنلسٹ کے روپ میں دکھائی دیںگی۔خبروں کے مطابق کیٹ ونسلیٹ ایک نئی فلم میں دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے واقعات کو اپنے کیمرے میں بندکرتی دکھائی دیںگی۔ وہ فلم میں ایک پیشہ ور امریکی فوٹوجرنلسٹ ایلزبتھ ملر بنیں گی۔ ایلزبتھ ملر ایک معروف امریکی خاتون صحافی رہی ہیں۔نئی ہالی وڈ فلم میں عالمی جنگ کے دوران خاتون صحافیوں کے کردار کو پیش کیاگیاہے۔کیٹ ونسلیٹ کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس کیاجائےگا۔کیٹ آخری فلم”کولیٹر بیوٹی“2016میں ریلیز ہوئی تھی۔
 

شیئر: