Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیگاؤں بم دھماکے کا ایک اور کلیدی ملزم ضمانت پر رہا

ممبئی۔۔۔۔مالیگاؤں بم دھماکے کے ملزمان یکے بعد دیگرے ضمانت پر رہا ہوتے جارہے ہیں۔ ممبئی ہائیکورٹ کی 2رکنی بنچ نے اس معاملے کے اہم ملزم ریٹائرڈ میجر رومیش اپادھیائے کو مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کی 2رکنی بنچ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس سادھنا جادھو نے ملزم رومیش اپادھیائے کو پیریٹی(یکسانیت) کی بنیاد پر ضمانت پررہا کئے جانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضمانت کی مخالفت کرنے والے سرکاری وکیل اور متاثرین کے وکلاء کو بتایا کہ اب جبکہ سپریم کورٹ نے کرنل پروہیت کو ضمانت پر رہا کردیا جس کا کردار درخواست گزار سے زیادہ تھا لہذا عدالت کے پاس ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔واضح ہوکہ اے ٹی ایس نے مالیگاؤں دھماکے کے ملزمان کے خلاف پختہ ثبوت پیش کئے تھے ۔رومیش ’’ابھینو بھارت‘‘۔  نامی تنظیم کا صدر تھا اسی کی سربراہی میں مالیگاؤں میں بم دھماکہ کیا گیا تھا۔

شیئر: