عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملے کے جج مستعفی
نئی دہلی۔۔۔۔کرناٹک ہائیکورٹ کے سینیئر جج جینت پٹیل نے چیف جسٹس نہ بنائے جانے کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا۔ واضح ہو کہ انہوں نے 2004ء کے متنازعہ عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس میں سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔ جسٹس پٹیل نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس ایس کے مکھرجی کو پیش کردیا۔گجرات ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تھی کہ جسٹس پٹیل کی تقرری کالجیئم کے تحت نہیں کی گئی تھی۔واضح ہوکہ جسٹس پٹیل نے عشرت جہاں کیس میں صرف سی بی آئی انکوائری کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ اس کی نگرانی بھی کی تھی اور سی بی آئی کے کردار پر نظر رکھنے کاحکم بھی شامل تھا۔