مہاراشٹر حکومت کی مدارس پر نظر
مہاراشٹر۔۔۔۔۔فڑنویس سرکار نے ریاست کے مدارس پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو وہاں کےتعلیم ، قواعد و ضوابط کے بارے میں معلومات فراہم کریگی۔مہاراشٹر حکومت مدرسوں کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کیلئے فنڈفراہم کرتی ہے ۔کمیٹی سرکاری فنڈحاصل کرنے والے مدارس کی آمدنی و اخراجات،نصاب تعلیم اورنظام الاوقات کے بارے میں حکومت کو رپورٹ پیش کریگی۔واضح ہو کہ یوگی حکومت کے طرز پرفڑنویس حکومت بھی مدرسوں کو ہدایات جاری کرکے ان پرعملدرآمد کرانا چاہتی ہے ۔