Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانی مکھرجی کے بالی وڈ میں 20 سال

بالی وڈ کی کامیاب اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ 20 سال کے دوران فلم انڈسٹری بالی وڈسے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو کے دوران فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہارکیا۔ رانی نے فلمی کریئر کا آغاز 1997 میں فلم ”راجہ کی آئیگی بارات“ سے کیاتھا انکی مشہور فلموں میں ساتھیا،بلیک، ہم تم، یوا اور مردانی شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر متعدد بار ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ آج کل رانی مکھرجی فلم”ہچکی“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم جلد ہی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
 
 
 
 

شیئر: