ہالی وڈ اداکار ٹام کروز مشکل میں پھنس گئے
ہالی وڈ کے معروف ہیرو ٹام کروز اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مشکل میں پھنس گئے ۔ان کی فلم کی شوٹنگ میں2 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے ۔خبروں کے مطابق ٹام کروزکو اپنی نئی فلم' امیریکن میڈ' کے ایک سین کی عکسبندی ہوائی جہاز اڑاتے ہوئے کروانی تھی۔ شوٹنگ کے مقام پر دو پیشہ ور پائلٹس نے ہوائی جہاز اڑایا جو موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیااور دونوں پائلٹ موت کے منہ میںچلے گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔مرنےوالے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ٹام کروز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا بیان سامنے آیاہے ۔یوںفلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آنے پر آنے والے دنوں میںاداکار ٹام کروز پر خطرہ منڈلاتا دکھائی دے رہاہے۔