Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسینے کے داغ کیسے صاف کریں؟

پسینے کے داغوں والے کپڑوں کو کبھی گرم پانی میں نہ دھوئیں، اس سے داغ نکلنے کی بجائے پکے ہو جاتے ہیں۔اگر پسینے کے داغ سفید کپڑے پر ہیں تو انہیں دھونے کے لئے کبھی کلورین کا استعمال نہ کریں کیونکہ کلورین بھی داغوں کو نکالنے کی بجائے انہیں پکا کرتی ہے۔
 
مگ میں ایک چوتھائی پانی لے کر اس میں ایک بڑا چمچ میٹھا سوڈا ڈالیں ،اب قمیص کے داغوں والے بغل کے نیچے کے حصے کو اس میں اچھی طرح بھگو کر برش سے اچھی طرح رگڑیں اور پھر ایک گھنٹہ تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں پھر انہیں حسب معمول دھو لیں۔پانی اور سر کے کا ایک محلول بنا لیں اور دھونے سے پہلے داغوں پر چھڑکیں۔
 
اسکے علاوہ پسینے کے داغ ٹوتھ پیسٹ ، سوڈا اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی مددسے بھی با آسانی صاف کئے جاسکتے ہیں۔
 

شیئر: