ہونٹوں کے لیے بیوٹی ٹپس
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
ہونٹ چہرے کا سب سے پرکشش ،حساس اور خوبصورت حصہ ہیں۔ چہرے کی بشاشت ، خوبصورتی اور تازگی میں جو کردار ہونٹ ادا کرتے ہیں وہ کوئی اور عضو نہیں کر سکتا۔ بعض اوقات قدرتی گلابی ہونٹ سیاہ پڑ جاتے ہیں جن سے ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اگر چہ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لئے لپ اسٹک لگائی جاتی ہے لیکن ہونٹوں پر سے کالا پن دور کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔
ہونٹوں کو گلابی بنانے کے لئے ناریل میں لیموں ملا کر دن میں کئی بار ہونٹوں پر لگائیں۔ روزانہ ایک کندھاری انار ضرور کھائیں اور معدے کو خراب نہ ہونے دیں ۔اگر آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہوں تو تھوڑا سا شہد لے کر اس میں لیموں کے چند قطرے ملا کر15 منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں ،پھر دھو کر بالائی لگا لیں۔ اس کے علاوہ سنگترے کا رس ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی قدرتی چمک برقرار رہتی ہے ۔ اس سے ہونٹ اور زیادہ خوبصورت ہو جاتے ہیں۔