ہالی وڈ ہارر فلم’’اٹ‘‘ پارٹ ٹو بنے گی
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
ہالی وڈ کی ہارر فلم’’ اٹ‘‘ کی شاندار کامیابی کےبعد فلمسازوں کی جانب سے سیکوئل بنانے کا اعلان سامنے آیاہے۔ہالی وڈ ہارر فلم اٹ کی سیکوئل فلم دو برس بعد 2019 میں ریلیز کی جائےگی۔ اٹ میں پینی وائز نامی ایک شیطانی جوکر کی کہانی ہے جو اپنے خوف اور دہشت سے معصوم بچوں کی جان کا دشمن بن جاتاہے۔فلم کے سیکوئل میں جوکر کی شیطانی قوتوں کا نشانہ بننےوالے تمام بچوں کو بڑی عمر کا دکھایا جائےگا۔ فلم کی کہانی معروف ڈراونے ناول’’ اٹ‘‘ سے ماخوذ ہے جسے مشہور زمانہ ناول نگار اسٹیفن کنگ نے تحریر کیا ہے۔