ہارر فلم ’’اٹ‘‘ اور’’ اینابیل کری ایشن‘‘ کے ٹریلر
جمعرات 27 جولائی 2017 3:00
خوفناک فلموں کے شائقین کیلئے خبر ہے کہ حال ہی میں ہالی وڈ کی دو نئی ہارر فلموں ’’اٹ‘‘ اور’’ اینابیل کری ایشن‘‘ کے ٹریلر جاری کردئےگئے ہیں۔ہالی وڈ میں سب سے زیادہ پیسہ کمانےوالی فلموں میں شامل اینابل کا سیکوئل’’ اینابیل ،کری ایشن‘‘ کا ٹریلر شائقین کی مقبولیت کا باعث بنا ہوا ہے تو دوسری جانب ’’ اٹ‘‘ میں ایک خطرناک جوکر دہشت پھیلانے آرہاہے۔اینابیل ٹو کری ایشن کی کہانی ایسے والدین پر مشتمل ہے جو اپنی بیٹی کی وفات کےبعد بچے گود لےکر پالتے ہیں۔ فلم میں پراسرار کھلونا ایک گڑیا ہے جو اس خاندان کو اپنی دہشت کے جال میں پھنسا لیتی ہے۔ اس چنگل سے یہ خاندان کیسے بچ پائےگا اور اس دوران انہیںکیا کیا مصیبتیں اٹھانی پڑتی ہیں، اس کہانی کو بہترین انداز سے فلمایاگیاہے۔ اس سے قبل اینابیل کری ایشن کے کئی ٹریلر جاری ہوچکے ہیں۔ اینابیل کی سیکوئل فلم 11 فلم اگست کو ریلیز ہونےجارہی ہے۔دوسری ہارر فلم مشہور رائٹر اسٹیفن کنگ کی تحریر کردہ’’ اٹ‘‘ ہے جس میں دہشتناک جوکر فلم کا مرکزی کردار ہے جو معصوم بچوں کوڈراتا ہے اور پھر ان کا خون کردیتاہے۔ بچے اس خطرناک جوکر سے کیسے نمٹتے ہیں، شائقین کیلئے یہ فلم دو ماہ بعد ریلیز ہوگی۔