Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

ابوظبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان نے حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ دے دی ہے۔ ایک امپائر ای این گلڈ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے اس میچ کے امپائرز پینل میں تبدیلی کی گئی ۔ آئی سی سی نے ابوظبی ٹیسٹ کے لیے این گولڈ اور نائجل لانگ کو فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروکو ٹی وی امپائر مقرر کیا تھا لیکن اب نائجل لانگ اور کیٹل برو میدان میں امپائرنگ کریں گے پاکستان کے احسن رضا ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے ۔ ابوظبی کے شیخ زیدا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی ٹیم سابق کپتان مصباح الحق اور سٹار بلے باز یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اتری ہے۔دوسری جانب دنیش چندی مل کی قیادت میں سری لنکا کی ٹیم کو بھی سینیئر بیٹسمین کمار سنگار کارا کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔پاکستان نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں 2-1 سے اپنے نام کی تھی سری لنکا کو حال ہی میںہند کے ہاتھوں اپنے ہی گھر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 
 

شیئر: