لندن کی ہولناک آتشزدگی کی ہوشربا رنگیں تصاویر
لندن .... دوسری جنگ عظیم کے دوران بمباری کے نتیجے میں لندن کے ایک روایتی اور تاریخی علاقے میں آتشزدگی کا جو ہولناک واقعہ پیش آیا تھا اس کی بڑی تشہیر ہوئی تھی مگر اچھی خاصی تباہی رونما ہونے کے بعد ہی اکثر لوگوں کو اس واقعہ کی تفصیلی اطلاع ملی۔اب کچھ دنوں بعد ایک ادارے نے اس پورے واقعہ کی ری میک فلم تیار کرکے جاری کی ہے اور تصاویر بھی مختلف چینلز پر دکھائی جارہی ہیں اور اخبارات وغیرہ بھی اسے تفصیلات کے ساتھ شائع کررہے ہیں۔ یہ تصاویر ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہوسکتے ہیں۔ آتشزدگی کا واقعہ لندن کے آلڈوچ علاقے کے زیر زمین اسٹیشن میں پیش آیا تھا۔ جاری ہونے والی تصاویر میں ایک بچی اپنی گڑیا کے ساتھ بے خبر سوئی نظر آرہی ہے اور متاثرہ افراد کو مدد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وڈیو میں ایک ایسی بس بھی دیکھی جاسکتی ہے جو جل کر خاکستر ہوگئی اور اس کی چھت بھی غائب ہے جبکہ ایک لائبریری بھی برباد ہوچکی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ساری تصویر ابتداء میں بلیک اینڈ وائٹ تھیں مگر اب انہیں بڑی مہارت کے ساتھ رنگین کردیا گیا ہے اور اسکی وڈیو بھی رنگین بنائی گئی ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ وڈیو میں نرسوں کوبمباری کا شکار ہونے والے ایک اسپتال کے بستر وں پر بچھی چادریں اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے جو تمام چادروں کو سمیٹ کر متاثرین میں بانٹ رہی تھیں۔ جاری ہونے والی تصاویر میں اس جرمن فضائی بیڑے کے طیارو ںکی تصاویر بھی ہیں جو جنگ برطانیہ کے دوران شاہی فضائیہ کے کام آتی رہی ہیں۔ پرانی تصویروں اور فلموں کو رنگ دینا اور انتہائی تازہ ترین بناکر پیش کرنا ریسٹن لیونارڈ نامی شخص کے سر ہے۔ جس کا کہناہے کہ اس نے اس طرح ماضی کو حال میں لانے کی کوشش کی ہے۔اب دیکھنے والے ہی یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ وہ کتنا کامیاب رہا ہے۔ واضح ہو کہ اس علاقے میں 7ستمبر 1940ء سے 11مئی 1941ء تک بمباری ہوتی رہی تھی اور ایسے ہی دن ایک طیارے کی شدید بمباری نے اسٹیشن کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ لوگ آج بھی اس واقعہ کو نہیں بھولے