Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البغدادی کا نیا آڈیو پیغام منظر عام پر

بغداد...داعش نے اپنے سربراہ ابو بکر البغدادی کا نیا آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم بغدادی نے شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکی کا تذکرہ کیا ہے،نیز موصل میں ہونے والی لڑائی کا حوالہ دیا گیا۔ریکارڈ آڈیو پیغام کی کوالٹی خراب ہے۔ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب داعش عراق اور شام میں پسپائی کا شکار ہے ۔بغدادی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔

شیئر: