انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا
جکارتہ ...انڈونیشی جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے باعث قریبی علاقے سے ایک لاکھ افراد سے زائد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔حکام نے بتایا ہے تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار افراد کا انخلا ہوچکا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔آتش فشاں میں لاوا مسلسل ابل رہا ہے اور یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ خطرے کا لیول انتہائی حد تک بڑھ گیا ہے ۔ علاقے میں اب تک زلزلے کے 800 سے زائد جھٹکے ریکارڈ کئے جاچکے ہیں ۔یہ آتش فشاں پہاڑ اس سے قبل 1963ء میں پھٹا تھا ۔1100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔