گوگل سرچ بار اپنی مرضی سے تشکیل دیں
گوگل کی نئی اپ ڈیٹس سے اب صارفین سرچ بار کو اپنی مرضی سے ترتیب دے سکیں گے۔بار لوگو کے لئے گوگل کا مکمل لوگو یا صرف جی منتخب کیا جا سکے گا۔ سرچ بار کو مستطیل یا گول بناوٹ دی جا سکتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ صارفین اپنی مرضی سے رنگیں آئیکونز ، گرے آئیکونز، ڈارک بیک گراؤنڈ یا اپنی پسند کے کسی بھی رنگ کے آئیکونز اور بیک گراؤنڈ منتخب کر سکیں گے۔بیک گراؤنڈ کو شفاف یا ٹھوس بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔اس اپ ڈیٹ کو جلد ہی صارفین کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔