Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل19سال کا ہوگیا

گوگل آج اپنی19ویں سالگرہ منا رہا ہے۔سالگرہ کو منفرد طریقے سے ڈارفین کے ساتھ منانے کے لئے گوگل نے نیا ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں سرپرائز اسپنر شامل ہے جس میں مختلف دلچسپ گیمز رکھے گئے ہیں۔ ہر بار اسپنر کو گھمانے پر گوگل کی جانب سے نیا گیم مفت پیش کیا جاتا ہے۔گوگل نے 2006 سے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانا شروع کی تھی، اس سے قبل گوگل مختلف سالوں میں 6 ، 7 اور 26 ستمبر کو بھی اپنی سالگرہ منا چکا ہے۔ 19 سال پہلے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں تشکیل دیا جانے والا یہ سرچ انجن اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ہے۔
 
 

شیئر: