Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوشیار! گلیشیئر سکڑنے لگے

لندن ... 2100تک ایشیا میں گلیشیئر ماحولیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے ایک تہائی سکڑ جائیں گے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے لاکھوں افراد متاثر ہونگے جو پینے کے پانی، زراعت اور پن بجلی کے لئے دریاﺅںپر انحصار کرتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے آخر تک کرہ ارض مزید گرم ترین ہوجائیگا۔ ایشیا کے ایک ارب سے زیادہ لوگ یانگ ژی، گنگا اور میکانگ دریاﺅں پر انحصار کرتے ہیں جو ہمالیہ سے گلیشیئر بہنے کے بعد پانی کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے نتیجے میں گرمیوں میں پانی بہہ کر دریا میں پہنچتا ہے جس کی وجہ سے بیشتر لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔

شیئر: