واشنگٹن ..... امریکی وزارت خار جہ نے کہا ہے کہ چین نے شمالی کوریا پر دباﺅ بڑھا دیا۔بیجنگ کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ میں مثبت پیشرفت جاری ہے۔ واشنگٹن میں وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کی کوئی نئی قرارداد لانے سے قبل چینی کوششوں کے اثرات کا بھی جائزہ لیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی تنازعہ میں بیجنگ حکومت سے قریبی رابطہ ہے۔ واضح انداز میں چینی پالیسیوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ چین کی جانب سے واضح پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ شمالی کوریا کےلئے چینی پالیسی میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔