جمائما کا گرویدا ہو گیا تھا،ٹیکسی ڈرائیور کا اعتراف
لندن ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کو ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈارئیور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمائما ایک مرتبہ ٹیکسی میں بیٹھی تھیں،جس کے بعد وہ ان کا گرویدہ ہوگیا تھا۔27 سالہ ٹیکسی ڈرائیور حسن محمود نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے18 مختلف موبائل نمبروں سے جمائما خان کو ایک ہزار 182 مرتبہ ٹیلی فون کالز اور 203مسیج کئے ۔ جمائما کا نمبر اس وقت محفوظ کرلیا تھا جب کیب سروس سے ٹیکسی طلب کی گئی ۔حسن محمود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل جمائما کا بہت بڑا فین تھا کیونکہ اس نے اس کے پسندیدہ سیاستدان اور ہیرو عمران خان سے شادی کی تھی ۔