بالی وڈ کی اکثر فلموں میں قابل اعتراض مناظر موجود ہوتے ہیں۔ ایسے کرداروں کے باوجود بالی وڈ فلمیں سینما کی زینت بنتی ہیں جس پر ہندوستانی میڈیا تبصرے بھی کرتا ہے لیکن اب ہندوستانی سنسر بورڈ نے مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی متنازعہ ترین فلم ”شب “ کے کسی ایک آدھ سین کو کاٹنے کی بجائے پوری فلم پر ہی پابندی عائد کر دی ۔ہندوستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن کو انڈین سنسر بورڈ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ان کی فلم ”شب “ کے کئی سین کٹ کرنے کے بعد پوری فلم کو ہی ڈبوں میں بند کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔فلم میں روینہ ٹنڈن کو 13سالہ لڑکے کے ساتھ دکھایا گیا تھا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ہندوستانی سنسر بورڈ نے اس فلم کو سر ٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کئی ”کٹ“ لگائے تھے جبکہ کئی آڈیو کٹ لگا کر مشروط اجازت دی گئی تھی لیکن جب سنسر بورڈ کو کٹ لگی فلم دوبارہ سر ٹیفکیٹ کے لئے پیش کی گئی تو کئی نازیبا مناظر کاٹنے کے بعد بھی سنسر بورڈ نے اسے سر ٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
ہندوستانی سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم”شب“ انتہائی قابل اعتراض ہے اور اس کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ روینہ ٹنڈن کی اس فلم میں انتہائی نجی معاملات کو کھلے عام دکھایا گیا ہے۔سنسر بورڈ کے اس فیصلے کے بعد فلمسازاور دیگر نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔فلم ”شب “ میں روینہ ٹنڈن کے ساتھ ارپیتا چتر جی ،اشیش بشیت ،سمین فرنے ،گوروندا سمیت کئی اداکار شامل تھے ۔