Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماورا حسین 25بہاریں دیکھ چکیں

پاکستانی مشہور اداکارہ و ماڈل ماورا حسین زندگی کی25بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ اداکارہ ماورانے اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا اکاونٹ پر فینز سے شیئر کی ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین نے فنی کیرئیر کا آغاز وی جے اور ماڈلنگ سے کیا۔ انہوںنے 2011 میں ٹی وی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا ۔وہ کئی مشہور پاکستانی ڈراموں میں مرکزی کردارادا کرچکی ہیں ۔ ماورا ڈراموں کی ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ان کی بہترین اداکاری پر انہیں2016کی ایک بالی وڈ فلم کی آفر ہوئی جس میں اداکاری پیش کرکے ماورا نے خوب شہرت حاصل کی۔ وہ ان دنوں کئی پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: