Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامعلوم دنیا پر نظر رکھنے کیلئے طاقتور دوربین نصب

ہوائی..... ہوائی کے محکمہ اراضی نے کافی دنوں کے غوروخوض کے بعد جزیرے کے ایک اہم پہاڑی موناکیا پر ایک ایسی مہنگی دوربین نصب کرنے کی منظوری دیدی ہے جسکا مقصد نامعلوم دنیا کی پراسرار مخلوق پر نظر رکھنا ہے۔دوربین کی لمبائی 30میٹر ہوگی۔ اس پر ایک ارب40 کروڑ ڈالر صرف ہونگے۔ علاقے کے لوگو ںکیلئے یہ پہاڑی بہت سے وجوہ کی بناءپر بیحد اہم ہے اسلئے جیسے ہی محکمہ اراضی کی جانب سے منصوبے کی منظوری دینے کی خبر عام ہوئی ہے بہت سے علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور لوگوں نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہناہے کہ اگر مظاہروں او راحتجاج کے دوران انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ خوشی خوشی گرفتاری دیں گے کیونکہ وہ ماضی میں بھی اس پہاڑی پر تعمیرات کےخلاف آواز اٹھاچکے ہیں اور اپنے اقدام میں کامیاب رہے ہیں۔ ممتاز فلکیاتی آرٹسٹ ٹریور پیگلن اس منصوبے کی ڈیزائننگ کو آخری شکل دینے کیلئے نواڈا میوزیم میں کام کررہے ہیں۔ باخبر ذرائع کاکہناہے کہ یہ دوربین کسی تجارتی ، فوجی یا سائنسی مقصد کیلئے نہیں لگائی جارہی اسکا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اوراس نامعلوم دنیا پر نظر رکھنا ہے جسکا چرچا ہر طرف سے کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے بہت سے دوسرے جدید منصوبوں پر بھی کام شروع کردیا ہے تاہم ابھی ان کاموں کی منظوری نہیں ملی ہے۔

شیئر: