Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غسل کعبہ میں استعمال ہونیوالے سامان کی نمائش

مکہ مکرمہ .... غسل کعبہ میں استعمال کئے جانے والے برتنوں اورسامان کی پہلی نمائش منعقد کردی گئی۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ ِاعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ ہر نعمت پر بھاری ہے۔ اسے معطر کرنے کیلئے اعلیٰ درجے کی خوشبو اور عود حاصل کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عمدہ ترین عود کا نمونہ بھی حاضرین کو دکھایا۔السدیس نے واضح کیا کہ وہ خانہ کعبہ کو معطر کرنے والی خوشبو استعمال کرنے کے مجاز نہیں۔ تجربے کے طور پر انہوں نے اسکی خوشبو استعمال کی ہے۔ نمائش مسجد الحرام کی زمینی منزل میں الصفا میں لگائی گئی۔ غسل کعبہ میں آب زمزم، عود،طائف کا عرق گلاب، خوشبویات، معدنیات کے برتن، جھاڑو اور تولیے وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ السدیس نے بتایا کہ حرمین شریفین اور خانہ کعبہ کا احترام ، انکی خدمت سعودی ریاست کا خاصّہ ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے عہد سے لیکر شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک مملکت کے ہر قائد نے حرمین شریفین اور خانہ کعبہ سے غیر معمولی محبت و عقیدت کا معاملہ کیا ہے۔
 
 

شیئر: