Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹی پہلے کھانے کا طریقہ غلط اور نقصان دہ

لندن .... خورونوش کے حوالے سے برطانوی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کھانے کا آغاز روٹی اور کاربوہائیڈریٹ سے تیار کردہ دوسری چیزوں سے نہیں ہونا چاہئے اگر روٹیاں میز پر موجود دوسری چیزوں، چاول، مچھلی، پھل وغیرہ کے بعد کھائی جائیں تو اس سے ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے خون میں شکر کی مقدار کم کرنے میں نمایاں مدد مل سکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ سب سے آخر میں روٹی کی جانب ہاتھ بڑھائیں کیونکہ کاربوہائیڈریٹس کے ٹکڑے جسم میں جاتے ہیں بلڈ شوگر کی مقدار بڑھنے لگتی ہے اسلئے عقلمندی کا تقاضا ہے کہ اس عادت سے قطع تعلق کرلیا جائے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ آلو، اور پاستا سب سے آخر میں کھانے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے اور بلڈ شوگر میں اضافہ نہیں ہوتا اسلئے کھانے کا آغاز سبزیوں ، گوشت اور مچھلی وغیرہ سے کرنا چاہئے۔

شیئر: