Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس ا سٹیشنوں سے تحریری شکایت کا سلسلہ بند

ریاض .... پولیس اسٹیشنوں میں تحریری شکایات کا سلسلہ ختم کرکے آن لائن رپورٹ درج کرائی جاسکیں گی۔ وزارت داخلہ نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ”کلنا امن“ (ہم سب محافظ امن) ہیں کے زیر عنوان تمام شکایات آن لائن کرنا ہونگی۔ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں 911پر شکایات موصول ہونگی۔ علاوہ ازیں اگر کسی شہری یا مقیم غیر ملکی کو وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں سے کوئی خدمت درکار ہوگی تو وہ بھی 911پر کی جائیگی۔ امن عامہ کے معاون ڈائریکٹر میجر جنرل منیر الجبرین نے الحیاة اخبار سے گفتگو میں کہا کہ کلنا امن ایپلی کیشن زیادہ موثر اور زیادہ دقیق ثابت ہوئی ہے۔ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں نے اس حوالے سے جو ردعمل دیا ہے وہ بہت اچھا ہے۔
 

شیئر: