دمشق میں خود کش دھماکے،پولیس اہلکاروں سمیت17ہلاک
دمشق … شامی دارالحکومت دمشق میں تھانے پر2 خود کش حملوں میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ4 حملہ آوروں نے کارروائی کی ۔ روسی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد17 بتا ئی ہے۔ ایک بمبار نے المیدان پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ دوسرے نے عمارت کی پہلی منزل پر دھما کہ کیا۔ ٹی وی فوٹیج میں تباہی کے منظر دکھائے گئے۔ نعشیں اور انسانی اعضا جائے وقوعہ پر بکھرے پڑے تھے۔ فوری طور پر کسی بھی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل دمشق میں ہونے والے خود کش حملوں میں داعش ملوث رہی ہے۔