پاکستان میں پیر 14 اپریل کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں تین دن سے مسلسل اضافے کے بعد پیر کو سونے کی قیمت میں 18 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 18 سو روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن کو اس کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار اور 600 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار اور 9 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار اور 261 روپے ہوگی۔
دوسری جانب آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 234 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 772 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 236 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار218 ڈالر ہو گئی۔