ہیڈفون جیک اور چارجنگ پورٹ کے ساتھ ایپل ڈونگل
آئی فون 7 سے ہیڈ فون کا الگ جیک ختم کرنے اور ہیڈفون اور چارجر کے لئے ایک ہی جیک متعارف کروانے کے بعد ایپل ڈونگل کا مارکیٹ میں شدت سے انتظار تھا اور اب آئی فون 7 کی ریلیز کے پورے ایک سال بعد ایپل نے بالآخر ایسے ڈونگل کی فروخت شروع کر دی ہے جس سے بیک وقت ہیڈفون اور چارجر منسلک کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈونگل سے قبل ایپل نے دو لائٹننگ پورٹس والا ڈونگل متعارف کروایا تھا لیکن اس سے صرف لائٹننگ ہیڈفونز کو ہی سنا جا سکتا تھا۔نئے ڈونگل کی مدد سے صارفین چارجنگ کے ساتھ ساتھ ہیڈفون اور گاڑیوں کا میوزک کیبل بھی منسلک کر سکیں گے۔ اس ڈونگل کی قیمت 35 ڈالر ہے۔