بیانڈ اسکائی لائن کا ٹریلر جاری
ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم بیانڈ اسکائی لائن کانیا سنسنی خیزٹریلر جاری کردیا گیا۔لیام او ڈینل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2010میں ریلیز ہونے والی ”اسکائی لائن“ کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو ایلینز کے زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اپنے بچے کو ان کے چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔