نوبیا زیڈ 17 ایس 12 اکتوبر کو لانچ ہو گا
زیڈ ٹی ای کمپنی چائنہ میں ایک نیا اسمارٹ فون نوبیا زیڈ 17 ایس لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس فون کو 12 اکتوبر کا لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردی ٹیزر اور اب تک کی لیکس کے مطابق فون بیزل لیس ڈسپلے کا حامل ہو گا۔اس میں 5.7 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور پراسیسر ،3100 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ،ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہو گا۔ فون اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فنگر پرنٹ سیکیورٹی سسٹم بھی فون کا حصہ ہو گا۔اس اسمارٹ فون کو گولڈ اور سلور رنگ میں پیش کیا جائے گا۔